ڈیرہ غازیخان محنتی اور ایماندار افسران محکمہ کی نیک نامی کا سبب بنتے ہیں ایسے ہی افسران محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں تمام افسران اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہو ئے کرپشن کی روک تھام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد نفیس گوہر نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ کی خصوصی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان شاہد محبو ب بھی موجود تھے گوہر نفیس نے کہا کہ اینٹی کرپشن افسران بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالیں انکو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں تقریب کے آخر میں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر محمود کانجو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر عبد الرحمن،سی او ارشد خان رند،سی او مظفر گڑھ وسیم اکبر لغاری،سی او ملک عبد المجید، خالد خان کھنڈوا،طالب حسین،احسان خان،اللہ ڈتہ خان،شمشیر گورمانی اہلکار کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

