Breaking Posts

6/trending/recent
Type Here to Get Search Results !

ناکامیوں کا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر کب تک!

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سابقہ حکومتوں کے لئے گئے قرضے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات سے قبل اپنی کامیابی کی صورت میں حکومت کے پہلے سو دن کے ایجنڈے کا اعلان کرتے

ناکامیوں کا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر کب تک!
ہوئے کہا تھا کہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کر کے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی لا کر عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے گا۔بدقسمتی سے حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے اپنی تمام تر ناکامیوں کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈالنے کا چلن اختیار کر رکھا ہے۔حکومت اپنے منشور کے برعکس نہ صرف عالمی مالیاتی اداروں سے دھڑا دھڑ قرض لے رہی ہے بلکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی غیر منصفانہ اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ جس کا اثر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر پڑتا ہے، اس سے مفر نہیں کہ سابقہ حکومتوں کی طرف سے لئے گئے قرضوں کی واپسی حکومت کے لئے مسئلہ ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومت اپنے تین سال میں 149کھرب کا ملک کو مزید مقروض کر چکی ہے۔ قوم کو یہ قرض بھی واپس کرناہے مزید یہ کہ اگر ماضی کی حکومتوں نے بے تحاشہ قرضے لئے تھے تو عوام نے 2018ء کے انتخابات میں مسترد بھی کر دیا تھا، اگر حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کی راہ پر چلتی ہے تو اس کا انجام ماضی کی حکومتوں سے کیونکر مختلف ہو سکتا ہے۔ بہتر ہو گا حکومت ماضی کی حکومتوں پر ملبہ ڈالنے کے بجائے عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ خودکشیوں پر مجبور عوام کو ریلیف ممکن ہو سکے۔


Post a Comment

0 Comments