تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کی کاروائی، سوشل میڈیا ءپر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان گرفتار
تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کی کاروائی، سوشل میڈیا ءپر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد ، مقدمات درج، ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او محمد معصوم
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کی ہدایت پر تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے سوشل میڈیاءپر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان ابو حسن اور محمد شعیب کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم ابو حسن نے اسلحہ کے ساتھ تصاویر اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیاءپر اپلوڈ کی تھی جبکہ ملزم شعیب نے بندوق کے ساتھ تصاویر فیس بک پر اپلوڈ کی تھی ۔ گرفتارملزم ابو حسن سے پپش گن اور ملزم شعیب سے بندوق 12 بور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی
جائے گی۔

