میانوالی عشرہِ رحمت للعالمینؐ کے سلسلہ میں ریسکیو 1122 کے زیراہتمام محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد ، علماء کرام ، ثناء خوان مصطفے,معززین شہر ریسکیو افسران اہلکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت
میلادالنبی کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔ بعد ازاں ثناء خوان مصطفی عنصر عنایت قادری قمر غطاری،طاہر ساقی اورزبیر ہاشمی نے بارگاہ نبی کریم میں گلہائے عقیدت پیش کیئے۔ جس نے محفل کا سماں باندھ دیا۔مفتی جنید رضا قادری ، صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر بیرسٹرعطاء المصطفی،ملک خالد سعید ایڈووکیٹ سمیت مقررین نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور کردار پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ نبی کریم کے کردار میں ہمیں دکھی انسانیت کو ریسکیو کرنے کے درس ملتا ہے ۔ نبی کریم نے انتہائی پریشانی و مصیبت کی صورت میں صبر وتحمل کا دامن تھامے رکھنے کا سبق ملتا ہے ۔ نبی کریم سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے اپنے کردار کو سنواریں۔ صدر میانوالی پریس کلب اظہر نیازی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مہمان گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔محفل میلادالنبیخ کے اختتام پر امت مسلمہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔


