اوکاڑہ میں سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی اہلیہ آزاد رکن صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن نے بھی حکومت کے سامنے علم بغاوت بلند کر دیا ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز ریلیز نہ کرنے پر ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ شیرگڑھ سےاحتجاج کے لئے اوکاڑہ نکل پڑیں
رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 184سید جگنو محسن کرمانی نے اپنے حلقہ کے لیے مختص ہونے والے 90کروڑ روپے کے فنڈز کو منجمد کرنے پر پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکال دی شیرگڑھ سے اوکاڑہ تک سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ نکل پڑیں وہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کریں گی ان کا کہنا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر اوکاڑہ کا رخ کر رہی ہیں اگر حکومت کو پھر بھی ہوش نہ آیا تو وہ علاقہ کی عوام کے حق کو لینے کے لئے اسی طرح لاہور کا رخ کریں گی ریلی کا اختر اباد اور رینالہ خورد میں عوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاےکرکے پرتپاک استقبال کیا ریلی کے شرکاء اوکاڑہ پہنچ کر ضلع کچہری میں احتجاج کریں گے دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے ڈپٹی کمشنر آفس کو اپنے حصار میں لیا ہوا ہے اور بھاری نفری تعینات ہے

