سیہون شریف میں جشن عید میلادالنبیﷺ منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے اندر مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں، مزید تفصیلات سیہون شریف سے گلزار احمد سولنگی کی رپورٹ میں جانتے ہیں۔
آقائے دو جہاں سرور قونین حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی جشن ولادت باسعادت مبارک کی مناسبت سے سیہون شریف میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سیہون کے مختلف مقامات پر خریداری کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، جہان سے عاشقانِ رسولﷺ جھنڈے، جھنڈیاں، بینرز، بیچز اور برقی کم کم لائیٹیں خرید کر اپنے گھر، گلی، محلوں، دوکانوں اور ھوٹلوں کو سجانے میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاوّل کا دن ہمارے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے، اس دن کو بھرپور طرح سے خوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس دن کو ہمارے پیارے پیغمبر دو جہاں کے سردار حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت باسعادت کا مبارک دن ہے اس دن کو ہمیں بھرپور طریقے سے منانا چاہیے۔

