Breaking Posts

6/trending/recent
Type Here to Get Search Results !

تھانہ قریشی میں تعینات نئے ایس ایچ او عمار یاسر سے پریس کلب کے صدر سید ظفر حسین نقوی اور چیرمین مہر شفیق احمد کی ملاقات

تھانہ قریشی میں تعینات نئے ایس ایچ او عمار یاسر سے پریس کلب کے صدر سید ظفر حسین نقوی اور چیرمین مہر شفیق احمد کی ملاقات 


،

تھانہ قریشی میں تعینات نئے ایس ایچ او عمار یاسر سے پریس کلب کے صدر سید ظفر حسین نقوی اور چیرمین مہر شفیق احمد کی ملاقات


 مبارکباد پیش کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت اقدامات اور اور سائلین کو فوری انصاف فراہم کرنے کی امید ظاہر کی ، جس پر ایس ایچ او عمار یاسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ0 تھانہ میں ٹاؤٹ ، چٹی دلالوں کا داخلہ بند  اور سائلین کو فوری انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے ، گشت کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ھے ، کوئی غفلت نہیں برتی جائے گی ، اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دئیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم اور اعتماد کو بحال کرنے کیلئے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی پوری کوشش کی بجائے گی ، تاکہ سائلین شفارش کا سہارا لینے کی بجائے  حصول انصاف کیلئے بلاخوف اعتماد سے تشریف لائیں ، انہوں نے کہا کہ منشیات کا دھندہ  کرنے والے عناصر نوجوان نسل کے بدترین دشمن اور معاشرے کے ناسور ہیں ، بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں گی ۔ منشیات فروش سے  کوئی نہیں برتی جائے گی ،  اس کیلئے نظام گشت کو مزید بہتر بنایا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کا دامن چولی کا رشتہ ھے ، جرائم کے خلاف ملکر جدو جہد کرنا ہوگی ، جرائم کی نشاندھی کرنے میں مدد کریں ، جس پرفوری کارروائی کی جائے گی ،  یاد رہے کہ  ایس ایچ او عمار یاسر کا  پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث  دبنگ پولیس افسران میں شمار ہوتا ھے ، اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے سر انجام دینے کا یقین دلایا ، انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے  عوامی نمائیدگان اورصحافیوں کا اہم کردار ہوتا ہے ،

Post a Comment

0 Comments