شاہ صدردین مہنگائی کی موجودہ لہر نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہےپٹرول، بجلی، گھی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوراً واپس لیا جائے
،
موجودہ حکومت مافیاز کی حکومت ہے جنہوں نے غریب عوام کا بھرکس نکال دیا ہے، اقتدار میں آ کر ان تمام مافیاز کا خاتمہ کریں گے۔
ڈویژنل نائب صدر مسلم لیگ ن امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 289 نواب طارق علی خان کاکڑ کی امجد سردار اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں اظہارِ خیال
مافیاز موجودہ حکومت میں طاقتور ہو چکے ہیں، موجودہ نااہل سلیکٹیڈ حکومت کے ایما پر زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کی جا رہی ہے، فرنس آئل مافیا بہت طاقتور ہے. ن لیگ نےLNG پلانٹ اور پن بجلی کے منصوبوں سے ان کی اجارہ داری ختم کر کے سستی بجلی مہیا کی، مگر یہ مافیا بھی اب واپس آ گیا ہے. PTI کی حکومت چینی، گندم، فرنس آئل، میڈیسن، جیسے مافیاز کی حکومت ہے، جو اپنے مفادات کا تحفظ کر کے اپنی تجوریاں بھرتے ہیں اور عوام کو یرغمال بنا کر خودکشیوں پر مجبور کر رہے ہیں، امیر ، امیر ترین اور غریب ، غریب تر ہو رہا ہے، اگر قیمتوں میں موجودہ ظالمانہ اضافہ واپس نہیں لیا گیا تو ہر سطح پر احتجاج کریں گے، اس مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،
آنے والا وقت ن لیگ کا ہے، ان مافیاز کا انجام قریب ہے


