منڈی بہاءالدین میں خواجہ سراء کاشف رائے کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد، علماء اکرام نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی اس کائنات میں آمد سے جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے کا خاتمہ ہوا اور امن و سکون کا پیغام عرب سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گیا
منڈی بہاءالدین میں خواجہ سراوں کی جانب سے نبی کریم کی شان اقدس میں محفل میلاد منعقد کی گئی، علماء کرام کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کامل انسان کہلائے اورآپﷺ کی حیثیت بے مثال آفتاب درخشاں کی ہے جو غارِ حرا سے طلوع ہوااور ساری کائنات پر چھا گیاآپﷺکائنات کی عظیم ترین شخصیت ہیں جس کی نظیر ازل سے ابد تک ممکن نہیں مقررین نے کہا کہ آج کا معاشرہ صرف اسی صورت میں سدھر سکتاھے کہ ھم آپﷺ کی تعلیمات کو عملا , اختیار کریں اور اسی میں ھماری دنیاوی و اخروی کامیابی ھے اس موقع پر نامور نعت خوانوں نے اپنے خوبصورت کلام میں آپ ﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت کے ایسے پھول نچھاور کئے کہ جس سے حاضرین پر سحر طاری ہو گیا اس روحانیت بھری محفل میں شہری اور مضافات بھر سے خواجہ سراؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

