Breaking Posts

6/trending/recent
Type Here to Get Search Results !

منڈی شاہ جیونہ:ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود کا ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کے ہمراہ تھانہ مسن اورتھانہ قادرپورکی انسپکشن،سنگین مقدمات کی مثل جات کاجا ئزہ لیا

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا۔ RPO فیصل آباد نے اپنے دورہ جھنگ میں ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کے ہمراہ تھانہ مسن و تھانہ قادرپورکا وزٹ کیااورتھانہ جات کی فارمل انسپکشن کی۔ اس موقع پرDSP/SDPO صدر سرکل بھی آر پی او فیصل آباد کے ہمراہ موجود تھے۔آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے انسپکشن کے دوران تھانہ جات کی عمارت، فرنٹ ڈیسک،حوالات کا معائنہ کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ آر پی او فیصل آباد نے سنگین مقدمات کے تفتیشی افسران کو معہ مثل مقدمات طلب کیا اور تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر آر پی او فیصل آباد نے DSP/SDPO صدر سرکل و تھانہ جات کے SHOs کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات کے جملہ ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی جائے،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل کے حل کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں۔RPO فیصل آبادعمران محمود نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ہرافسراور اہلکارکوفرض کی بجاآوری پرتوجہ مرکوز کرنا ہوگی، کرپشن کرنے اور کار سرکار میں دلچسپی نہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی

Post a Comment

0 Comments