تونسہ شریف مہنگائی سے تنگ عوام نے نواحی علاقہ ببھان کے مقام پر قومی شاہراہ انڈس ہائی وے کو احتجاجاً بلاک کر دیا قومی شاہراہ پر کراچی پشاور کوئٹہ اور پنجاب کی چھوٹی بڑی ٹریفک مکمل جام مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات شروع کر دیے
تونسہ شریف مہنگائی سے تنگ عوام نے نواحی علاقہ ببھان کے مقام پر قومی شاہراہ انڈس ہائی وے کو احتجاجاً بلاک کر دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے غریب سے جینے کا حق چھین کیا اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ پیٹرول ڈیزل کھاد بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں کو بھی کسان کی پہنچ سے دور کر دیا ہے اہل علاقہ نے مزید کہا ملکی حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں غریبوں نے مہنگائی کی وجہ سے بچوں کو سکولوں سے نکال لیا کاروباری زندگی مکمل ٹھپ ہو کر رہ چکاہے مقامی انتظامیہ روڈ کھلونے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے لیکن مظاہرین نے حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے

